عوام کیلئے ایک اور بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے کی تیاریاں کی جانے لگیں، ملک میں 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نگران حکومت ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرسکتی ہے۔

آئل سیکٹر کے تخمینے کے مطابق ستمبر کے اگلے 15 دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

اس کے علاوہ فی لیٹر مٹی کا تیل 10 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کر رکھی ہے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 3 روپے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دے سکتی ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اضافے کے راستے پر زیادہ سے زیادہ لیوی بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کرے گا تاکہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی اوسط قیمت 55 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکے۔

Related Posts