اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے نسلہ ٹاور کو بم کے ذریعے گرانے کے حکم کے بعد قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا سپریم کورٹ کو فیصلے پر نظر ثانی کیلیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس سینیٹر رانا مقبول کی زیر صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کا کہنا تھا کہ نسلا ٹاور کے رہائشیوں کا قصور نہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
چیئرمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو نظر ثانی کے حوالے سے خط لکھیں گے، اجلاس میں موجود کمیٹی نے نسلا ٹاور گرانے سے قبل متاثرین کو متبادل جگہ دینے کی تجویرپیش کی۔
اجلاس میں سینیٹر سعیہ عباسی نے صدر مملکت کو خط لکھنے کی تجویربھی پیش کی، واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نسلہ ٹاور کی عمارت کو گرانے کے احکامات ملنے کے بعد شہری انتظامیہ حرکت میں آچکی ہے۔
مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور گرانے کا عمل شروع، متاثرین کی داد رسی کون کریگا؟