ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Is Sania Ashiq’s obscene video real or fake

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مبینہ طور پر ویڈیو کو کسی انجان شخص نے سوشل میڈیا پر ڈالا ہے اور نازیبا مناظر پر مشتمل ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد مرتبہ شیئر کی گئی جبکہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ویڈیو میں موجود خاتون رکنِ پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

عوام کا کہنا ہےکہ رکنِ پنجاب اسمبلی کو نازیبا ویڈیو کے متعلق وضاحتی بیان جاری کرنا ہوگا تاہم تاحال ایسا نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں:

پنجاب میں نازیبا ویڈیوز بناکر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنیوالی خاتون گرفتار

متھیرا کی سوشل میڈیا پر زیر گردش نازیبا ویڈیوزپروضاحت سامنے آگئی

مفتی عبدالقوی کی نازیباحرکت کرتے ہوئے غیر اخلاقی ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر نازیبا مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا رولز جاری کردئیے گئے

گزشتہ ماہ سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر عمر کی نازیبا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں سابق گورنر کو کسی انجان خاتون کے ہمراہ دکھایا گیا۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر مختلف مقامات پر انجان خاتون کے ہمراہ نظر آئے تاہم ن لیگی رہنما نے اسے سیاست کے میدان کانیا ناکام حربہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویڈیو جعلی ہے۔

ن لیگی رہنما محمد زبیر عمر نے کہا کہ جس کسی نے بھی یہ ویڈیو بنائی ہے، اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی۔ میں نے اپنے ملک کی ایمانداری اور عزم و ہمت کے ساتھ خدمت کی ہے۔

محمد زبیر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ستمبر کے دوران اپنے پیغام میں ویڈیو کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

Related Posts