پنجاب میں نازیبا ویڈیوز بناکر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنیوالی خاتون گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

woman arrested for making obscene videos in Punjab

لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نازیبا ویڈیوز بناکر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو پنجاب اور وفاقی اداروں کے افسران نے درخواست دی تھی جس پر نواب ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ مار کرمختلف اداروں کے اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

سرکاری افسران نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ حنا محمود نامی خاتون ان کو بلیک میل کر رہی ہے،ایف آئی اے سائبر ونگ نے ان افسران کی درخواست پر حنا محمود کو گرفتار کرکے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کر لی ہیں جبکہ ملزمہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:
کراچی میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالے 5ملزمان گرفتار

لاہورمیں نازیبا ویڈیو بنانے پر ڈاکٹر معطل، موبائل سے 50ویڈیوز برآمد

واضح رہے کہ ملک میں نازیبا ویڈیوز بناکر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، ہراسانی کی زیادہ تر شکار خواتین ہورہی ہیں تاہم کئی واقعات میں خواتین خود بھی مردوں کو ہراساں کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمہ حنا محمود کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سرکاری افسران کو ورغلاکر پہلے ویڈیوز بناتی اور بعد میں ان سے مطالبات پورے کروانے کیلئے ان کو ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتی تھی۔

Related Posts