باصلاحیت طالب علموں کی لذت سے بھرپور میمونی ڈش ’’ کھوسا ‘‘

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باصلاحیت طالب علموں کی لذت سے بھرپور میمونی ڈش ’’ کھوسا ‘‘
باصلاحیت طالب علموں کی لذت سے بھرپور میمونی ڈش ’’ کھوسا ‘‘

جب لذیذ اور ہاٹ سپاٹ ڈشز کی بات آتی ہے تو میمونی ڈش ‘کھوسا’ کا ذہن میں آنا لازم ہے۔ ‘کھوسے’ ، ‘کھاؤسے’ یا ‘کھو سوئے’ ، آپ چاہے جیسے مرضی لکھ فرق نہیں پڑتا ہے۔ نوڈلز ، چکن ، ناریل کے دودھ اور سالن کے شوربے سے تیار ہونے والی یہ دیسی ڈش کھانے میں بہترین تصور کی جاتی ہے۔

کھاؤسے اصل میں یہ ایک برمی ڈش ہے ، جس کو مزیدار کرسپی چپس اور تلی ہوئی پیاز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کھاؤسے میمن کمیونٹی کی ایجاد ہے۔ جبکہ 1960 کی دہائی میں برما (میانمار) سے جنوبی ایشیا آنے والے پناہ گزینوں نے اس ڈش کو متعارف کرایا تھا۔

کھاؤسے کا ذکر آتے ہی لذت کے رسیاؤں کے منہ میں پانی بھر جاتا ہے۔ لذت سے بھرپور میمونی ڈش “کھوسا” حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق گھر پر تیار کی جاتی ہے۔

یہ منصوبہ کھارادر سے تعلق رکھنے والے کراچی کے ایک طالب علم کی ملکیت ہے جس کا خاص گھریلو “کھوسا” بہت سارے مزیدار ذائقوں میں دستیاب ہے۔

“کھوسا” منفرد انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ یہ مصالحے دار اور ہلکے مصالحے میں بھی دستیاب ہے۔ مرغی کھوسا 150 جبکہ گوشت والا کھوسا 200 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جناح یونیورسٹی برائے وومن نے نابینا لڑکی کو داخلہ دینے سے منع کردیا

Related Posts