کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی،کے ایس ای100انڈیکس100پوائنٹس کی کمی سے44400پوائنٹس ہو گیا۔
تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ67.09فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44671پوائنٹس کوچھو گیا۔
تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر غیر منافع بخش حصص کی فروخت اور نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رکنے سے انڈیکس 44336پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈہوتا دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 108.81پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44586.05پوائنٹس سے گھٹ کر44477.24پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 19.04پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس17543.84پوائنٹس سے کم ہو کر17524.80 ہو گیا۔
جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30578.76پوائنٹس سے بڑھ کر30599.23پوائٹس ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو6ارب روپے مالیت کے17کروڑ60لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے۔
جمعرات کو 10ارب روپے مالیت کے29کروڑ60لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر550کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے165کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،369میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ85لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ41لاکھ،سلک بینک لمیٹڈ93لاکھ،فرسٹ کیپٹل سیکورٹیز92لاکھ اورٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ79لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔