ڈالر 170روپے 85پیسے پر برقرار، سونا 1لاکھ15ہزار روپے تولہ ہوگیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Gold has become more expensive in Pakistan

کراچی :پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت 170روپے 85پیسے پر برقرار رہی جبکہ ملک میں سونا 1لاکھ15ہزار روپے تولہ ہوگیا۔

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 170.75روپے اور قیمت فروخت170.85روپے پر برقرار رہی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 171.50روپے اور قیمت فروخت172روپے پر بدستور مستحکم رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت فروخت200 روپے سے گھٹ کر199.50روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے اور قیمت فروخت 234روپے پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ 44600پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں11ڈالر کے اجافے سے فی اونس سونا1757ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں800روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ15ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت686روپے کے اضافے سے98ہزار594روپے ہو گئی ۔