کراچی: وائی ڈی اے سندھ ڈیموکریٹس نے آج صوبہ سندھ كے تمام ٹرشری کیئر اسپتالوں میں پرامن احتجاج کیا ہے۔
وائی ڈی اے سندھ کا وائی ڈی اے پنجاب کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پورے صوبے کے ڈاکٹرز کا یکسر این ایل ای اور پی ایم سی کو مسترد کرنے پر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اس بات پر زور دیا کے حکومت اسپتال اور اداروں میں ریفارمز لائے، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ، اور ٹریننگ کو بین الاقوامی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید بہتر بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی اسپتالوں میں ڈاکٹرز بغیر تنخواہوں کے ہاؤس جاب اور ٹریننگ کر رہے ہیں، اُن کی مقررہ تنخواہ اُن کا حق ہے، اور اس حق کے لئے آواز اُٹھائی جائے۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپتالوں کی صورت حال بھی کچھ خاص اچھی نہیں ہے ڈاکٹرز کو رہائش گاہ تک میسر نہیں ہے۔ میرٹ اور قابلیت کو روز پاؤں تلے روندا جاتا ہے، صرف اشرافیہ کلاس کے علاوہ کسی کو اس کا حق نہیں ملتا، میرٹ انصاف اور مریضوں کی خاطر وائی ڈی اے ڈیموکریٹس کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی، حیدر أباد، نوابشاہ، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے تمام ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے أج کامیاب احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اپنے نظام تعلیم اور صحت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی جانب مبذول ہونا چاہئے ۔ یہی وقت ہے جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہو کر وائی ڈی اے کے اس پرچم کو اور بلند کرنا ہے اور ڈاکٹرز کمییونٹی کے لئے کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ماہانہ ٹیکسٹائل برامدات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچنا خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین