استنبول:صدر ڈاکٹر عارف علوی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے۔
استنبول کے گورنر علی یرلکایا ، ترکی کے سینئر حکام اور پاکستان کے سفیر سائرس قاضی نے اتاترک ایئرپورٹ پر صدرپاکستان کا استقبال کیا۔
اپنے قیام کے دوران صدر مملکت ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر غوراور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
صدر عارف علوی ترکی کے معروف تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:طالبان مزارشریف میں داخل، سرکاری عمارات کا کنٹرول سنبھال لیا