لاہور ائیرپورٹ پر پرندہ طیارے سے ٹکرانے کے باعث پائلٹ کی ہنگامی لینڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد
لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد

لاہور ائیرپورٹ پرآج  طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا  جس کے باعث پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پرندہ ائیر بلیو کی پرواز پی اے 401 سے ٹکرا گیا جس نے لاہور سے کراچی جانے کیلئے اڑان بھری تھی۔

اس حوالے سے ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو نقصان نہیں پہنچا اور مسافر محفوظ ہیں۔ طیارے کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی اندرونِ ملک پرواز نمبر پی کے 368 کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔

 پرندہ رواں برس17مارچ کو قومی ائیر لائن کے طیارے کے دائیں انجن سے ٹکرایا۔ جہاز بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے اسلام آباد لے جائیں گے۔

  مزید پڑھیں: کراچی، اندرونِ ملک پرواز کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

قبل ازیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹرسے دوران پروازپرندہ ٹکراگیا،تاہم خوش قسمتی سے عثمان بزدار حادثے سے بچ گئے ،حادثے کے باعث ہیلی کاپٹر کواگلےحصےکومعمولی نقصان پہنچا۔

آج سے 2 سال قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد کا دورہ کرکے واپس لاہورآرہے تھے کہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل ان کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا،تاہم پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹرسے پرندہ ٹکراگیا،حادثے سے بال بال بچ گئے

Related Posts