پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، 24گھنٹوں میں 2819نئے کیسز رپورٹ، مزید 45افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، 24گھنٹوں میں 2819نئے کیسز رپورٹ، مزید 45افراد جان کی بازی ہارگئے
پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، 24گھنٹوں میں 2819نئے کیسز رپورٹ، مزید 45افراد جان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد: پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ مزید 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ جبکہ 2 ہزار 819 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے جارے کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے کورونا وائرس کی چھوتی لہر کے وار تیزی سے جاری ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت بڑھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر 6 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 579 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 176 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 958 ہو گئی ہے جبکہ اس وقت 2 ہزار 573 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب زیادہ 3 لاکھ 64 ہزار 784، پنجاب میں 3 لاکھ 52 ہزار 682، کے پی کے ایک لاکھ 41 ہزار 627 جبکہ بلوچستان میں 29 ہزار 494 ہے۔ اسلام آباد میں 85 ہزار 519 ، آزاد کشمیر 22 ہزار 886 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 702 کورونا کیسز موجود ہیں۔

Related Posts