ورلڈ بینک کی تجویز پر نجی شعبہ کا کردار بڑھانے سے مسائل کم ہو نگے،مرتضیٰ مغل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ بینک کی تجویز پر نجی شعبہ کا کردار بڑھانے سے مسائل کم ہو نگے،مرتضیٰ مغل
ورلڈ بینک کی تجویز پر نجی شعبہ کا کردار بڑھانے سے مسائل کم ہو نگے،مرتضیٰ مغل

کراچی:پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری میں اپنا کردار کم کرنے اور نجی شعبہ کا رول بڑھانے کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔

ورلڈ بینک نے تجویز دی ہے کہ حکومت گندم کی خریداری میں اپنا کردار صرف سٹرٹیجک ذخائر کی خریداری تک محدود کرے جس کی روشنی میں گندم کی خریداری 4.2 ملین ٹن سے کم کر کے 3.5 ملین ٹن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جسے بتدریج ایک ملین ٹن تک کم کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس فیصلہ سے حکومت پر مالی دباؤ کم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قیمتوں میں استحکام آ جائے گا اورمارکیٹ میں سپلائی بہتر اور شکایات کم ہو جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے اپنا کردار کم کرنے کے علاوہ غریب عوام کو سبسڈی پر آٹا فراہم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے جو قابل تعریف ہے۔

سرکاری اداروں کی جانب سے گندم کی خریداری سے بہت سی شکایات جنم لیتی ہیں۔خوراک کے شعبہ کا گردشی قرضہ جو2002 میں 36.9 ارب روپے تھا گزشتہ سال چار سو ارب روپے اور سال رواں میں 560 ارب روپے ہو گیا ہے جس کو ختم کرنے کے لئے سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، سینٹورس مال پارکنگ میں درجنوں غیرقانونی ایس ایم ڈیز نصب

انھوں نے کہا کہ گندم کی خریداری میں نجی شعبہ کا رول بڑھانا ضروری تھا کیونکہ بھاری مالیت کی گندم درامد کرنے کے باوجود آٹے میں قیمت میں کوئی کمی نہیں لا جا سکی ہے۔

Related Posts