کورونا کیسز کے پھیلاؤ کا خدشہ، طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز کے پھیلاؤ کا خدشہ، طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند
کورونا کیسز کے پھیلاؤ کا خدشہ، طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کرنے کی تصدیق کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر این سی او سی کی ہدایت پر بند کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق طورخم بارڈر کو بند کیاگیا۔

پیغام میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج سے پاکستان اور افغانستان کے مابین طورخم بارڈر ہر طرح کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کیلئے تب تک بند رہے گا جب تک کہ این سی او سی کی طرف سے نئی ہدایات موصول نہیں ہوتیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار 490 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 452 شہری انتقال کر گئے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 37 ہزار 364  ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 15ہزار639 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 830 نئے کیسز رپورٹ، 25 مزید شہری جاں بحق

Related Posts