ڈاکوؤں نے احساس پروگرام کے عملے کو بھی نا بخشا،12 لاکھ سے زائد رقم چھین لی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
لاہور میں ڈاکوؤں نے فلور مل کے عملے کو یرغمال بنا کر 30 لاکھ سے زائد روپے لوٹ لیے
لاہور میں ڈاکوؤں نے فلور مل کے عملے کو یرغمال بنا کر 30 لاکھ سے زائد روپے لوٹ لیے

کراچی: ڈاکوؤں نے احساس پروگرام کے عملے کو بھی نا بخشا،12 لاکھ سے زائد رقم چھین کربا آسانی فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عید قرباں کے قریب آتے ہی کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھنا شروع ہوگئیں، ڈاکوؤں نے احساس پروگرام کے عملے اور مستحق افراد کو بھی نہیں بخشا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5میں احساس پروگرام کے عملے سے ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان احساس پروگرام کے عملے سے 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے،امدادی رقم لینے کیلئے آنے والے مستحقین سے بھی موبائل فون چھین لیے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، گڈاپ پولیس کی کارروائی، منشیات بیچنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث 6ملزمان گرفتار

ملزمان 3موٹر سائیکلوں پر واردات کے لیے آئے تھے اور واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردی ہے،سی سی ٹی وی کی مدد سے بہت جلد ملزمان سے پہنچ جائینگے۔

Related Posts