معروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار
معروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

مشہورومعروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنے بوائے فرینڈ سیم اصغری سے اپنے باہمی رشتے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شادی کیلئے تیار ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے یہ دعوے سامنے آرہے ہیں کہ امریکا کی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور رقاصہ برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری نہ صرف شادی کرنا چاہتے ہیں بلکہ بچے پیدا کرکے اپنے خاندان کو آگے بڑھانے کے بھی خواہش مند ہیں۔

ہالی ووڈ کی 39 سالہ اداکارہ و گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے گزشتہ ہفتے امریکی عدالت میں 13 سال میں پہلی بار زبانی بیان دیا اور عدالت سے استدعا کی کہ سرپرستی کا نظام ختم کرکے مجھے میری زندگی پر اختیار دیا جائے۔

قانونی طور پر برٹنی اسپیئرز کے والد جیمی اسپیئرز 2008ء سے زندگی کے ہر معاملے کیلئے ان کے سرپرست مقرر ہیں اور گزشتہ 2 سال سے اپنے والد کی حیثیت ختم کروانے کیلئے معروف گلوکارہ نے قانونی جنگ شروع کررکھی ہے۔

قبل ازیں 2008ء میں امریکی عدالت نے برٹنی اسپیئرز کی ذہنی حالت ٹھیک نہ ہونے اور اپنے فیصلے خود نہ کرسکنے کے باعث ان کے والد کو سرپرست مقرر کردیا تھا جن کی اجازت کے بغیر برٹننی اسپیئرز کچھ نہیں کرسکتیں۔

گزشتہ 13 برس سے برٹنی اسپیئرز کے تمام تر معاملات جیمی اسپیئرز دیکھتے ہیں۔ کسی شو میں پرفارمنس ہو یا کسی بوائے فرینڈ سے ذاتی نوعیت کے تعلقات، معروف گلوکارہ کو والد کی مرضی کا پابند رہنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں امریکی فنکارہ برٹنی اسپیئرز آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن سے بے حد متاثر رہی ہیں جو مائیکل جیکسن کی ایک میوزک ویڈیو تھرلر کی بڑی دیوانی تھیں جس کے کچھ انداز انہوں نے اپنی ویڈیو جادوگرنی میں بھی استعمال کیے۔ 

آنجہانی امریکی گلوکار مائیکل جیکسن نے مجموعی طور پر 23 گنیز بک ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں۔ انہیں 40 بل بورڈ ایوارڈز، 13 گرامیز اور 26 امریکی میوزک ایوارڈز ملے جو کسی بھی زندہ یا مردہ گلوکار کے نام سب سے زیادہ ریکارڈز اور اعزازات کہے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مائیکل جیکسن کی زندگی سے منسلک کچھ دلچسپ حقائق

Related Posts