سندھ میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 511 نئے کیسز رپورٹ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
سندھ میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 511 نئے کیسز رپورٹ
سندھ میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 511 نئے کیسز رپورٹ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 410 ہو گئی ہے۔ 11 ہزار 903 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 511 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11903 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 511 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 4.3 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 44 لاکھ 55 ہزار 130 ٹیسٹ کرائے گئے جس کے نتیجے میں 3 لاکھ 35 ہزار 538 کیسز کی تشخیص کی گئی۔ ان میں سے 92.7 فیصد یعنی 311005 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے  909 مریض بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 19123 مریض زیر علاج ہیں  ان میں سے 18482 گھروں میں، 55 آئسولیشن مراکز میں اور 586 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ 530 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی  جن میں 54 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا۔

سید مراد علی شاہ کے بیان کے مطابق 511 نئے کیسوں میں سے 300 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 84 ، ضلع وسطی 56 ، ضلع کورنگی 52 ، ضلع جنوبی 40 ، ضلع غربی 39 اور ضلع ملیر 29 شامل ہیں۔

دیگر شہروں میں حیدرآباد میں 40 ، سانگھڑ 21 ، جامشورو 18 ، ٹنڈو الہیار 14 ، بدین 12 ، مٹیاری 11 ، کشمور ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد اور ٹھٹھہ 9-9، جیکب آباد اور نو شہروفیروز 8، دادو 7، سجاول اور ٹنڈو محمد خان 6-6، تھرپارکر اور عمرکوٹ 4-4، گھوٹکی 3، میرپورخاص ، شکار پور اور سکھر 1-1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے بھرپور تعاون کرے گی، ناصر حسین شاہ