سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز دھوپ کی دیوار کا ساؤنڈ ٹریک ریلیز

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز دھوپ کی دیوار کا ساؤنڈ ٹریک ریلیز
سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز دھوپ کی دیوار کا ساؤنڈ ٹریک ریلیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز دھوپ کی دیوار کیلئے گیت (اوریجنل ساؤنڈ ٹریک) ریلیز کردیا گیا ہے۔

عمیرہ احمد کی تحریر کردہ ویب سیریز میں ایک بھارتی ہندو لڑکے وشال اور ایک پاکستانی مسلم لڑکی سارا کے مابین رومانوی تعلق کو موضوع بنایا گیا ہے۔

ویب سیریز میں احد رضا میر، سجل علی، زیب رحمان، سویرا ندیم، سمیعہ ممتاز، ثمینہ احمد، منظر صہبائی سمیت دیگر فنکاروں نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=4keEubrIorc

دوسری جانب دھوپ کی دیوار کے موضوع پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید اعتراض کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، زی 5 نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

زی 5 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھوپ کی دیوار پاکستانی شائقین مفت دیکھ سکیں گے۔ سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز دیکھنے کیلئے سبسکرپشن فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔

عدنان جعفر نے ویب سیریز دھوپ کی دیوار میں سجل علی کے باپ جبکہ سویرا ندیم نے ماں کا کردار ادا کیا ہے جبکہ منظر صہبائی سجل علی کے دادا کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

ثمینہ احمد سجل علی کی دادی بنیں گی جبکہ کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ احد رضا میر اور سجل علی دونوں کے والد جنگ کے دوران زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل یہ خبر سننے کو ملی کہ موسیقار اذان سمیع خان نئے ڈرامہ سیریل میں اداکارہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ پراجیکٹ میں عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان علی خان سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ پردہ اسکرین پر دکھائی دینگے۔

موسیقار اذان علی خان گزشتہ ماہ اسلام آباد میں اسی پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، توقع کی جارہی ہے کہ یہ سیریل رواں برس اگست میں نشر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اذان سمیع خان سجل علی اوریمنیٰ زیدی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائینگے