عثمان خالد بٹ کا ’چپکے چپکے‘ کے اگلے سیزن سے متعلق انکشاف

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
عثمان خالد بٹ کا ’چپکے چپکے‘ کے اگلے سیزن سے متعلق انکشاف
عثمان خالد بٹ کا ’چپکے چپکے‘ کے اگلے سیزن سے متعلق انکشاف

کچھ ہی عرصے میں مقبولیت کی بلندیوں کے چھونے والے ڈرامے ” چپکے چپکے ” کے کردار عثمان خالد بٹ نے ڈرامے کے اگلے سیزن  کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

ڈرامہ چپکے چپکے میں فیضی بھائی کا کردار ادا کرنے ولے عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت دی ہے۔

بلو ماہی اسٹار نے لکھا ہے کہ ” بہت سے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ چپکے چپکے کے دوسرے سیزن پر کام ہوریا ہے یا نہیں ؟ ابھی اس پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ” اگر چینل مالکان کو مصنف کے دوسرے سیزن کے لیے لکھی گئی اسٹوری پسند آئی تو پھر بطور فنکار ہمیں جان سکیں گے کہ کچھ ہورہا ہے۔”

صائمہ اکرم چوہدری کا تحریر کردہ ڈرامہ ” چپکے چپکے” دو خاندانوں کی کہانی پر مشتمل ہے۔ جن کے دادا دو شادیاں کرتے ہیں۔ پہلی بیوی پنجابی جبکہ دوسری بیوی سرائیکی ہے۔ دونوں کے دو دو بچے ہوتے ہیں مگر بدقسمتی سے دونوں خواتین کا ایک ایک بچہ کھو جاتا ہے۔

Related Posts