بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کا شکار، حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bushra Ansari’s sister Sumbul Shahid on ventilator due to COVID-19

کراچی :عالمی وباء کورونا کا شکار ہونے والی بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کی حالت تشویشناک ، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بہن عاصمہ عباس نے بہن سنبل شاہد کی صحت کے حوالے سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ سنبل شاہد اسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں، براہِ کرم اْن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں،بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن کی صحت کے حوالے سے اب تک کوئی پوسٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیں:معین اختر، انور مقصود کیساتھ گْزرا وقت بہت حسین تھا، بشریٰ انصاری

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے ہی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔اْنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں، اْن کی بہن عالمی وبا کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے مداحوں سے دْعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! میری بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دْعا کریں، چار چاند سلامت رہیں آمین۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی طرح اْن کی بہن سنبل شاہد بھی کئی نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔

Related Posts