ملک میں کورونا بے قابو، مزید44 اموات، 3ہزار667نئے شکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claim 44 more lives in pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح8.7 فیصد تک پہنچ گئی،مزید44 افراد موذی وباء کی وجہ سے جان سے گئے،3ہزار667 نئے مریضوں کا اندراج، حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں24گھنٹوں کےدوران کوروناسے44افرادانتقال کرگئے جس کے بعدملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار843ہوگئی جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ81ہزار852ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹوں میں کورونا کے 41ہزار960ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 3ہزار667کیسز مثبت آئے جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 31ہزار107اورملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ26ہزار802 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں24گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح8.7 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسزمیں اضافہ، تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کافیصلہ، اعلان کل متوقع

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث حکومت نے ملک میں دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے اور ملک میں تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے حکام نے شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی مراکز قائم کردیئے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری اپنے قریبی صحت کے مراکز پر حاضر ہو کر کورونا سے بچاؤ کے انجکشن لگوانے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام نے اب تک کراچی شہر کے مختلف اضلاع میں 30 سے ​​زائد ویکسی نیشن مراکز قائم کر دیئے ہیں تاکہ لوگ بغیر کسی پریشانی اور تھکاوٹ کے اپنے گھروں کے قریب کورونا ویکسین کے ٹیکے لگواسکیں۔

Related Posts