کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے رینجرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے رینجرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے رینجرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں رینجرز پرپلانٹنڈ ریموٹ کنٹرول دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کرلی۔

ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی’ ونگ کمانڈر کرنل آفتاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، کرائم سین یونٹ نے دونوں افسران کو دھماکے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شام اورنگی ٹاؤن نمبر 5 موبائل مارکیٹ کے قریب رینجرز کو ریمو ٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایاگیا دھماکے کے نتیجے میں موبائل میں موجود رینجرز اہلکار روشن علی شہید ہوئے جبکہ تین ساتھی زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی اور ونگ کمانڈرکرنل آفتا ب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا،جہاں کرائم سین یونٹ نے ابتدائی موصول شواہد اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق دونوں افسران کو تفصیلی بریفنگ دی۔

کرائم سین یونٹ نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد رینجرز موبائل کے انتہائی قریب ایک موٹرسائیکل میں خفیہ طورپر نصب تھا جسے قریب سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بلاسٹ کیاگیا۔

واضح طورپر ابتدائی شواہد ملے ہیں کہ حملہ آوروں کا نشانہ رینجرز موبائل تھی۔ ادھر دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم حملہ،ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی

Related Posts