ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی کی سب سے پرانی اور مشہور ’کراچی بیکری‘ کو اتہا پسند ہندوؤں کے حملوں کے بند کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع بھارت کی سب سے پرانی اور مشہور ترین ’کراچی بیکری‘ پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ایک ماہ قبل حملہ کیا گیا تھا اور آخر کار شدید احتجاج کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔
اس بیکری کو صرف اس لیے حملے کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس کا نام ’کراچی‘ کے نام پر ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی میں واقع واحد، مشہور ترین ‘ کراچی بیکری ‘ کے مالک سندھی ہندو ہیں جو تقسیم ہند کے بعد کراچی سے ہجرت کر کے بھارتی شہر ممبئی رہائش پذیر ہو گئے تھے۔
کچھ ماہ قبل بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستان سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بیکری کا نام’ کراچی‘ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا اور بیکری کے مالک کو قانونی نوٹس جاری کیا گیا اور نام تبدیل کرنے کا کہا گیا۔
بیکری کے مالک نے نوٹس کے جواب میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا کہ یہ بیکری ’ کراچی‘ کے نام سے مشہور ہو چکی ہے اس لیے نام کی تبدیلی نا ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا سری لنکن فضائیہ کے ہیڈ کواٹرز کا دورہ، پرتپاک استقبال
رپورٹس کے مطابق اس بیکری کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی کافی معاشی نقصان پہنچا ہے۔
After massive protest on Karachi Bakery for its name #Karachi led by Vice President of MNS – @mnshajisaif karachi bakery finally closes its only shop in Mumbai.@RajThackeray Saheb@mnsadhikrut @karachi_bakery pic.twitter.com/67KQ0p30mI
— Haji Saif Shaikh (@mnshajisaif) March 1, 2021
دوسری جانب ممبئی کے متعدد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کراچی بیکری کے بند ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ یہ ممبئی شہر کا نقصان ہے۔
بھارتی ٹوئٹر صارفین کا کراچی بیکری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘ کراچی بیکری ممبئی میں واحد اور مشہور ترین بیکری تھی’۔
Mumbai’s loss! #KarachiBakery https://t.co/R9lKJptiRU
— Prof Shamika Ravi (@ShamikaRavi) March 3, 2021