کولمبو: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے دورہ سری لنکا کے دوران ان کی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اس موقع پر اپنے سری لنکن ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Air Chf Mshl Mujahid Anwar Khan, Chief of the Air Staff, PAF attended SLAF’s 70th anniversary Parade as Guest of Honour at SLAF Base Katunayke. pic.twitter.com/gmZIYUjvYW
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) March 5, 2021
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سری لنکن فضائیہ کی پاکستان میں تربیت ہمارے لئے قابل فخر بات ہے۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج بالخصوص فضائی افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے،شیخ رشید کا دعویٰ
ائیر چیف مارشل نے مجاہد انور خان نے سری لنکن فضائیہ کیساتھ باہمی پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے سری لنکن فضائیہ کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ پریڈ اور کلر ایوارڈ کی تقریب میں بھی شرکت۔