شعیب اختر کا پی ایس ایل کے میچز ملتوی کرنے پر مایوسی اور غصے کا اظہار

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
شعیب اختر کا پی ایس ایل کے میچز ملتوی کرنے پر مایوسی اور غصے کا اظہار
شعیب اختر کا پی ایس ایل کے میچز ملتوی کرنے پر مایوسی اور غصے کا اظہار

اسلام آباد:راولپنڈی ایکسپریس اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے پی ایس ایل کے میچز ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت ناراضی کااظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وڈیو پیغام میں سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ٹیپ بال کرکٹ نہیں کروائی، وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ غصے میں ہوں کہ پی ایس ایل ملتوی ہوا اور خراب ہوا۔شعیب اختر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم دنیا کو کیا پیغام بھیج رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے کے بعد ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں اس معاملے کی معزز لوگ تحقیقات کریں اور اسے بورڈ نہیں بلکہ حکومتی سطح پر دیکھا جائے۔واضح ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔اور دوبارہ میچز کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے۔