وزیر اعظم کے عائد کردہ الزامات پر الیکشن کمیشن نے کل اجلاس طلب کرلیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
الیکشن کمیشن میں یوسف گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور
الیکشن کمیشن میں یوسف گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے دوران عائد کردہ الزامات پر الیکشن کمیشن نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر کل خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کے لیے اوپن بیلیٹنگ اور قابل شناخت بیلٹ پیپر کی مخالفت کرنے پر بھی تنقید کی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بکنے والوں کو بچا لیا۔ الیکشن کمیشن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا وقار مجروح ہوا۔