بہت اداکاری ہوگئی، ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے پڑھائی مکمل کرنے کی ٹھان لی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہت اداکاری ہوگئی، ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے پڑھائی مکمل کرنے کی ٹھان لی
بہت اداکاری ہوگئی، ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے پڑھائی مکمل کرنے کی ٹھان لی

انقراء:بہت اداکاری ہوگئی، ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے پڑھائی مکمل کرنے کی ٹھان لی، ترک اداکارہ نے سائنس پڑھنے کے لئے اسکول میں داخلہ لے لیا۔

ایک ٹوئٹ میں اداکارہ اسرا بیلگیچ نے ترک زبان میں لکھا کہ ’میں نے سائنس پڑھنے کیلئے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’بطور سائنس کی طالبہ آج میرا اسکول میں پہلا دن ہے۔‘

اسراء بیلگیچ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، مداحوں کا خیال ہے کہ کہیں اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر اپنے تعلیمی سلسلے کا آغاز دوبارہ تو نہیں کردیا۔

واضح رہے کہ اسراء بیلگیچ ترکی ہی نہیں پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں اور پاکستان کے کچھ برینڈز کی بھی ایمبیسڈر بن چکی ہیں اور ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ 6 کی مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی کی ایمبیسڈر اسراء بیلگیچ نے کہا تھا کہ انہیں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے اور پشاور زلمی کے یونیفارم بھی اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

Related Posts