کامیاب لینڈنگ کے بعد اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ دھماکے سے تباہ ہوگیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
کامیاب لینڈنگ کے بعد اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ دھماکے سے تباہ ہوگیا
کامیاب لینڈنگ کے بعد اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ دھماکے سے تباہ ہوگیا

لندن:کامیابی سے لینڈ ہونے کے بعد اسپیس ایکس کا اسپیس کرافٹ اچانک دھماکے سے پھٹ کر تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیس ایکس کا اسٹار شپ ایس این 10 پروٹوٹائپ اسپیس کرافٹ تھا جس نے امریکی ریاست ٹیکساس سے پرواز شروع کی اور پھر واپس زمین پر آگیا۔

اسٹار شپ کی کامیاب لینڈنگ پر وہاں موجود عملے نے خوشیاں منانا شروع کردی تھیں، مگر تھوڑی دیر بعد ہی وہ دھماکے سے ہزاروں ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ایسا تیسری بار ہوا ہے کہ جب اسپیس ایکس کے اس اسٹار شپ نے کامیاب پرواز بھری مگر لینڈنگ کے دوران یا اس بار اترنے کے بعد تباہ ہوگیا۔

کمپنی کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ یہ اُن کی ناکامی نہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ٹوئٹ میں کہا ‘اسٹار شپ 10 سالم حالت میں لینڈ ہوا، اسپیس ایکس ٹیم نے زبردست کام کیا، ایک دن اسٹار شپ کی پروازیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔

اسپیس ایکس نے ایس این 1 کی لینڈنگ کے بعد کے لمحات لائیو اسٹریم کیے تھے۔ایلون مسک نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ خلائی جہاز بتدریج انسانوں اور سو ٹن سامان کو مستقبل میں چاند اور مریخ پر پہنچاسکیں گے۔

اسٹار شپ ایس این 10 نے اسپیس ایکس کی دیگر 2 کوششوں کے مابلے میں لینڈنگ میں کافی حد تک کامیابی حاصل کرلی تھی۔اس سے قبل دسمبر میں ایس این 8 لینڈنگ کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا جبکہ فروری میں ایس این 9 کو ناکامی کا سامنا ہوا۔

اسٹار شپ راکٹ ایلون مسک کے خلائی سفر کو معمول بنانے کے منصوبوں کا اہم ترین حصہ ہے۔ایلون مسک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ توقع ہے کہ 2023 میں پہلے عام انسان کو چاند پر بھیجنے میں کامیابی ہوسکے گی، جس کے لیے اسٹار شپ کو ہی استعمال کیا جائے گا۔