بھارتی ائیر لائن کے طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ائیر لائن کے طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
بھارتی ائیر لائن کے طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی ائیر لائن کے طیارے نے شارجہ سے بھارتی شہر لکھنؤ جاتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ سے بھارت کے مشہور شہر لکھنؤ جانے والی بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی پرواز کو کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی طیارے میں لکھنؤ جانے والے مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی جبکہ انڈیگو کو بھارت کی کم خرچ ائیر لائن سمجھا جاتا ہے جس کا ہیڈ کوارٹر ہریانہ میں موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ایک مسافر کو ہارٹ اٹیک کے باعث سعودی عرب سے بھارت جانیوالے بھارتی پرائیویٹ طیارے نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تاہم مسافر جانبر نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس نومبر کے دوران بھارتی پرائیویٹ طیارے نے مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تاہم مسافر ہارٹ اٹیک سے جان بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافر جاں بحق

Related Posts