پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے، شازیہ مری

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
PTI government should avoid making high judiciary controversial: Shazia Murree

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ‏سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات متعلق صدارتی ریفرنس میں اوپن بیلٹ کو مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری سے منعقدہونگے،پاکستان پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق آئین پر عمل لازم قرار دیا ہے اور اعلیٰ عدلیہ نے واضح کر دیا کہ سینیٹ الیکشن آئین کا حصہ ہیں اور آئین کے مطابق ہی ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے مطابق سینیٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے اور اس ضمن میں پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کا صدارتی ریفرنس اور آرڈیننس دونوں ہی فارغ ہو گئے ہیں اور اب حکومت ملک کو آرڈیننس کے ذریعے نہیں چلا سکتی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سینیٹ الیکشن اور سینیٹر ز کا طریقہ انتخاب، تفصیلی جائزہ

مرکزی اطلاعات سیکریٹری پی پی پی نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت پریشان نظر آرہی ہے اور الیکشن کمیشن حکومتی دباؤ کے باعث آئین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔ مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں لہٰذاوہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور آئین کا احترام کرے۔