پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 41 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 592 نئے کیسز رپورٹ، 22 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 592 نئے کیسز رپورٹ، 22 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کے 1 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 41 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک کورونا سے 5 لاکھ 73 ہزار 384 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 12 ہزار 658 شہری زندگی کی بازی ہار گئے، 1 ہزار 616 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33ہزار 978 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 87لاکھ 52 ہزار 533ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 752 افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 36ہزار 243ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 483 تک جا پہنچی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 56ہزار445افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 68ہزار348 جبکہ خیبر پختونخوا میں 71ہزار146 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 

بلوچستان میں 18 ہزار993، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951،اسلام آباد میں 43 ہزار623 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 878افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 237 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 293، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار43، بلوچستان میں 199، اسلام آباد میں  493، آزاد کشمیر میں 291جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا مریضوں کیلئے دواء کی تیاری آخری مراحل میں داخل

Related Posts