منگولیا میں سردی کے باعث 4 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
منگولیا میں سردی کے باعث 4 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے
منگولیا میں سردی کے باعث 4 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے

چین اور روس کے درمیان میدانی ملک منگولیا میں سخت سردی کے باعث کم از کم 4 لاکھ 39 ہزار 700 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔ جن میں 80 فیصد سے زیادہ بکریاں اور بھیڑیں شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سردی کی اس لہر کو منگولیا میں ’ڈزود‘ کہا جاتا ہے جو خشک اور گرم موسم کے بعد آتی ہے۔ اس وقت منگولیا کے کم از کم 6 صوبوں کو اس صورتحال کا سامنا ہے۔

سال 2020 کے اختتام تک منگولیا میں مویشیوں کی تعداد 6 کروڑ سے زیادہ تھی تاہم ’ڈزود‘ کے باعث ہزاروں چرواہے اپنے مویشیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

منگولیا کی معیشت کی 40 فیصد آبادی خانہ بدوش ہے جو جانوروں سے اپنا گر بسر کرتے ہیں۔

قومی ادایارہ شماریات کے مطابق سال 2020 کے آخر میں مویشیوں کی تعداد 67.1 ملین یعنی (6 کروڑ 70لاکھ) تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک

Related Posts