کراچی:سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان نے مقبولیت میں ٹی وی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ربیکا خان کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زیادہ فالوورز ہوگئے۔
کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن سے جہاں ان گنت نقصانات کا سامنا کرنا پڑا وہیں اس لاک ڈاؤن کے کچھ فوائد بھی سامنے آئے ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ بھی اْبھر کر سامنے آیا ہے۔
ایسی ہی ایک سوشل میڈیا سٹار ربیکا خان ہیں، جنہوں نے نہایت قلیل عرصے میں مقبولیت کے قائم کیے۔ ابھی وہ کم عمر ہیں اور میٹرک کی طالبہ ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر نت نئی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے نئی نسل کی توجہ حاصل کی۔
سوشل میڈیا اسٹار ربیکار خان کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔ اس طرح انہوں نے ڈراموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر پیچھے چھوڑ دیا ہے اور مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔
اس حوالے سے ربیکا خان نے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنے رب کی شکر گزار ہوں اور اس کے بعد میرے کام کو پسندیدگی کی ڈگری عطا کرنے والے لاکھوں مداحوں کی شکر گزار ہوں۔تمام شہرت اور کامیابی عطیہ خداوندی ہے۔ میرا رب جس کو چاہتا ہے شہرت اور کامیابی عطا کردیتا ہے۔