راولپنڈی:ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف ہوگئی، ذرائع کے مطابق درجنوں ڈاکٹرز نرسنگ اسٹاف کورونا وائرس وباء کا شکارہوگیا۔
انتظامیہ کی جانب سے بات کو چھپایا جانے لگا،نرسنگ اسٹاف نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کو فوری ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ دوسری جانب اسٹاف کامریضوں کے ساتھ ناروا سلوک معمول بن چکا ہے۔
سینئر ڈاکٹرز غائب جونینئر ڈاکٹرزفرائض سرانجام دینے لگے،مریضوں کے بیڈ ساتھ جوڑ کر رکھے گئے ہیں، فیس ماسک کا بھی استعمال نہیں کیا جا رہا۔نرسنگ اسٹاف کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔اسپتال کی حدود میں کوروناء کی وباء پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
نرسنگ اسٹاف اور ڈاکٹرز نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے گورنمنٹ آف پاکستان،وزیر داخلہ پنجاب اور وزیر ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹاف کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس فوری فراہم کی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر فیس ماسک اور سینٹائزربھی دئیے جائیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتال انتظامیہ کو فوری الرٹ جاری کی جائیں،اسٹاف نرس اور ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کی وباء کا شکار ہیں تو ان کو مکمل آرام پر بھیجا جائے، تاکہ مزید کورونا نہ پھیل سکے،اسپتال انتظامیہ کو فوری ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
حکومت پاکستان اور ہیلتھ انتظامیہ کی جانب سے اسپتال اسٹاف عملہ کے فوری کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ مزید جانی ومالی نقصانات سے بچا جا سکے۔