کراچی میں بھتہ خوری پھر شروع، شہری کو بوری میں بند کرنے کی دھمکی مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بھتہ خوری پھر شروع، شہری کو بوری میں بند کرنے کی دھمکی مل گئی
کراچی میں بھتہ خوری پھر شروع، شہری کو بوری میں بند کرنے کی دھمکی مل گئی

کراچی میں قانون کی گرفت ڈھیلی پڑنے لگی، بھتہ خوری ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے، کیبل نیٹ کا کاروبار کرنے والے شہری کو بوری میں بند کرے کی دھمکی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن کے بعد روپوش متحدہ لندن کے مبینہ بھتہ خوروں نے پھر سر اٹھا لیا، شہرِ قائد کے علاقے محمود آباد کے رہائشی اسکائی انٹرنیٹ کیبل کا کاروبار کرنے والے افضل خان کا کہنا ہے کہ متحدہ لندن کے بھتہ خوروں شہروز نواب، عمران ملک عرف مانی اور عدنان قریشی عرف ببلو نے  مجھے بھتہ نہ دینے پر بوری میں بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

افضل خان کا کہنا ہے کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ اگر کام بند نہیں کیا تو بوری میں بند ہونے کیلئے تیار ہوجاؤ، جس پر میں نے بلوچ کالونی تھانے سے متعدد بار رابطہ کیا لیکن مجھے کوئی مدد نہ مل سکی۔ افضل خان نے ایس ایس پی ایسٹ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے پیر کے روز ایس ایس پی ایسٹ نے طلب کیا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ انصاف ضرور ملے گا۔

متاثرہ شہری افضل خان کے مطابق 9 ماہ قبل بھی ان سے 1 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا جس پر انہوں نے 50 ہزا روپے ادا کیے تھے مگر اب کاروبار بند کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اسکائی انٹرنیٹ کیبل ہم خود چلائیں گے۔ یہ چاہتے ہیں کہ میں انہیں خود زیادہ سے زیادہ رقم کی پیشکش کروں۔ میں اتنی بڑی رقم کہاں سے لاؤں گا۔ افضل خان نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 42 شادی ہالز 3 دن میں خالی کرنے کا نوٹس، مالکان سراپا احتجاج

Related Posts