نشانِ حیدر پانے والے میجر راجہ عزیز بھٹی کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے
نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد:  وطن کی حرمت پر جان دے کر نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 55واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے جبکہ آپ نے سن 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں جامِ شہادت نوش کیا۔

سن 1928ء میں جب میجر راجہ عزیز بھٹی ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے تو کوئی یہ بات نہیں جانتا تھا کہ یہ بچہ آگے چل کر سن 1965ء کی جنگ کا قومی ہیرو بنے گا اور اسے نشانِ حیدر کا اعزاز دیا جائے گا۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 1950ء میں پاک فوج ی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

ملک کیلئے مختلف عسکری محاذوں پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے آپ نے ایک عام فوجی آفسر سے ترقی کرتے ہوئے  سن 1956ء تک ایک میجر کا عہدہ حاصل کیا۔ جب 6 ستمبر 1965ء میں دشمن نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا اور پاک بھارت جنگ شروع ہوئی تو میجر عزیز بھٹی لاہور میں کمپنی کمانڈر تعینات تھے۔

سن 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران میجر راجہ عزیز بھٹی کی کمپنی کی 2 پلاٹونز نے اہم خدمات سرانجام دیں۔ پاک فوج نے بی آر بی نہر کے مقام پر لاہور کی طرف بھارت کی پیش قدمی روک دی۔ دشمن توپ خانے اور جدید ترین اسلحہ بارود سے لیس ہونے کے باوجود آپ کے آہنی ارادوں کا مقابلہ نہ کرسکا۔

بی آر بی نہر کے مقام پر بھاری نفری لے کر پاکستان پر چڑھائی کرنے والے بھارت نے 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب اپنی پوری بٹالین لے کر بھرپور حملہ کیا جس کے دوران میجر عزیز بھٹی کو حکم دیا گیا کہ بی آر بی نہر کے اپنی طرف کے کنارے کی طرف لوٹیں تاہم میجر عزیز بھٹی نے ایسا نہیں کیا۔

دشمن کی پیش قدمی روکنے کیلئے میجر عزیز بھٹی نہر کے کنارے جا پہنچے جہاں دشمن قابض تھا۔ آپ نے نہ صرف دشمن سے قبضہ کیا ہوا مقام چھین لیا بلکہ پاک فوج کے جوان اور گاڑیاں بھی نہر کے پار پہنچائیں جس پر دشمن کی طرف سے توپ خانے اور ٹینکوں سے گولہ بارود کی بارش شروع ہوگئی۔

میجر عزیز بھٹی نے آخری سانس دتک وطن کے دفاع کو مقدم رکھا۔ جب میجر عزیز بھٹی دشمن کی توپوں کی نشاندہی کرکے انہیں تباہ کرنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک گولہ آپ  کے سینے پر آ لگا جس کے نتیجے میں 12 ستمبر کو  آپ نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آپ  کی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے نشانِ حیدر کے اعزاز سے نوازا۔آج میجر راجہ عزیز بھٹی کی شہادت کو 55 سال مکمل ہو گئے جس کی یاد میں وطنِ عزیز اپنی مٹی کی حرمت پر جان دینے والے قوم کے شہید بیٹے کو یاد کر رہا ہے۔ ملک بھر میں قرآن خوانی، خصوصی دعاؤں اور فاتحہ خوانی سمیت مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے  کمسن پائلٹ آفیسرراشد منہاس کا یومِ شہادت 

Related Posts