امریکی بینک نے 21 ستمبر سے ملازمین کو آفس طلب کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی بینک نے 21 ستمبر سے ملازمین کو آفس طلب کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی مبارکباد
امریکی بینک نے 21 ستمبر سے ملازمین کو آفس طلب کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی مبارکباد

امریکی بینک جے پی مورگن چیز نے 21 ستمبر سے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی بجائے آفس میں طلب کر لیا جس پر صدرِ مملکت ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جے پی مورگن چیز کو ہر آفس ورکر کو کام کرنے کیلئے 21 ستمبر سے آفس واپس طلب کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث گھر سے کام کی بجائے لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے آزاد ہو کر  آفس سے کام کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ایران میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے باوجود اسکولوں میں 7  ماہ کے وقفے کے بعد تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا گیا اور ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ طلبہ وطالبات اسکولوں میں لوٹ آئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے 5 روز قبل سرکاری ٹیلی ویژن سے براہِ راست نشر کی گئی ویڈیو کانفرنس میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے عمل کی خود نگرانی کی۔

مزید پڑھیں: ایران کے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کردی گئیں

Related Posts