صدر ، وزیراعظم کی قوم کو عید کی مبارکباد، ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عیدالاضحی کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور غریب ونادار افراد کی مدد کی اپیل کی ہے۔

عیدالاضحی کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، صدر اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ دن حضرت ابراہیم ؑکی اطاعت اور حضرت اسماعیل ؑکی تعظیم کا یادگار دن ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی پوری دنیا کو ایک نازک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس وبائی مرض پوری انسانیت کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس وباء سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے اور قوم کو بھی اس ضمن میں احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس وبائی بیماری نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے ، انہوں نے لوگوں سے اس نازک صورتحال میں غریب اور مساکین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: عید الاضحی :مذہبی فریضہ اور ذمہ داری

Related Posts