اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سیوریج کاگندا پانی پلانے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

wasa allegedly supply sewage water for citizens in rawalpindi and islamabad

اسلام آباد: واسا کی مین لائن ٹوٹنے کے سبب گندا پانی بھی شامل ہونے لگا، سیوریج کا پانی پینے سے جڑواں شہریوں میں بیماریاں پھوٹ پڑیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو پانی سپلائی کرنیوالی خان پور ڈیم سے آنے والی واسا کی مین پائپ لائن یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 6 اور گیٹ نمبر 7سیکٹر H/13 میں لیک ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی پینے کے پانی میں مکس ہونے سے بیماریاں پھیلنے لگیں، گندے پانی کی وجہ سے شہر اقتدار اور راولپنڈی میں مختلف وبائی امراض سمیت پیٹ کے امراض میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔

 کافی  عرصے سے یہ پائپ لائن لیک ہو رہی ہے تاہم ابھی تک واسا احکام اس سے بے خبر ہیں۔گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی جڑواں شہروں میں پانی کی شدید قلت ہو جاتی ہے جبکہ پانی کی مین لائن میں جگہ جگہ غیر قانونی کنکشن لگانے کی وجہ سے لائنوں میں  رساؤ کے باعث سیوریج کا پانی بھی شامل ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد انتظامیہ نے شہر اقتدار کو کربلا بنادیا، پانی کا بحران، شہری بوند بوند کو ترس گئے

واسا کی مین لائن سے پانی لیک ہونے کے سبب پانی کی پائپ لائن کے اردگرد گندا پانی جوہڑکی شکل اختیار کر چکا ہے اوراسی جوہڑ سے جڑواں شہروں کو پانی سپلائی کیا جارہا ہے۔

Related Posts