کراچی: آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی جانب سے عہدے کا چارج لینے کے بعد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
کامران فضل کو ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی میں ڈی آئی جی ایڈمن سمیت تینوں ضلعی ڈی آئی جی جیز کو تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ثاقب اسماعیل میمن کو ڈی آئی جی ویسٹ، جاوید اکبر ریاض کو ڈی آئی جی ساوتھ ،ذوالفقار لاڑک کو ڈی آئی جی ایسٹ تعینات کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:آئی جی سندھ کا معاملہ حل ہوگیا اب آگے بڑھیں۔۔۔