آرمی چیف کا رد الفساد کے 3 سال مکمل ہونے پر شہداء کو خراج تحسین

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army chief

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن و استحکام کا باعث بنیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تین سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاگیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخرہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کا باعث بنیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ انسداد دہشتگردی جنگ کی دو دہائیوں کی کامیابیاں مزید مستحکم ہوئیں، کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی و مالی نقصان سے ادا کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کا آغاز 22 فروری 2017 کو ہوا، آپریشن کا مقصد دہشتگردی اورشدت پسندی سے بلا تفریق نمٹا تھا، دہشتگردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسز کوقوم کی مکمل حاصل رہی۔

Related Posts