اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMDC
PMDC

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام ملازمین کو بحال کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 8 جنوری کا محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن غیر قانونی ہے،کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

عدالت نے پی ایم ڈی سی کو تحلیل کرنےکا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے تمام ملازمین کو بحال کرنے کا فیصلہ سنایا۔

پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کے خلاف درخواست پی ایم ڈی سی کے سابق رجسٹرار بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر حفیظ الدین ودیگر افسران نےدائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی ایم کیس: پر امن مظاہرین پر غداری کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں۔ہائی کورٹ

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 20 اکتوبر کو آرڈیننس نافذ کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی کو تحلیل کردیا تھا، میڈیکل کالجز اور ڈاکٹرز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈیننس متعارف کیا گیا تھا جس سے ادارے کی مکمل تشکیل نو کی گئی۔

Related Posts