کاجول کے 50 سال کی عمر میں بھی جوان لگنے کا راز آخر کیا ہے؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اداکارہ کاجول
ادکارہ کاجول، فوٹو غیرملکی میڈیا

بالی وڈ کی اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں  صحت مند اور  جوان دکھائی دینے کا راز بتادیا۔ 

اداکارہ نے حال ہی میں ایک چیٹ شو میں بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ عمر بڑھنے کو لے کر کسی حد تک فکر مند ضرور ہوتی ہیں جس کے بعد انہوں نے بڑھتی عمر سے متعلق اپنی فکر، اسکن کیئر اور  روزمرہ کی روٹین کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں عمر  کا اندازہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ آنکھوں سے ہوتا ہے، جب لوگ تھک جاتے ہیں یا زندگی سے بیزار ہو جاتے ہیں، تب چہرے پر جھریاں نظر آنا لگتی ہیں اور بڑھتی عمر کا بھی احساس ہونے لگتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی گفتگو کے دوران عمر کے بڑھنے کو خوش قسمتی کی بات قرار دیا، ان کا کہنا تھا بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا چھوڑ جاتے ہیں، اس لیے عمر  بڑھنا اچھی اور خوش قسمتی کی بات ہے جس کے لیے وہ شکر گزار  ہیں۔

اداکارہ نے صحت مند زندگی اور  اپنی روٹین سے متعلق مداحوں کو بتایا کہ وہ روزانہ  8 گلاس پانی پیتی ہیں، 8 سے 10 گھنٹے کی نیند ضرور لیتی ہیں اور ہر رات سونے سے پہلے  چہرہ دھو کر کریم لگاتی ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں۔

کاجول کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے ابھی مزید خوبصورت سال موجود ہیں جنہیں وہ جینا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ کاجول نے 1992 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی مشہور فلموں میں ’بازی گر ‘، ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سمیت دیگر کئی فلمیں شامل ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی فلم ‘سرزمین’ ریلیز ہوئی۔

Related Posts