گدھے کے گوشت کی پہچان کیسے کی جائے؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
How to identify donkey meat?
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں گدھے کے گوشت کی فروخت ممنوع ہے لیکن اس کے باوجود گدھے کے گوشت کی غیر قانونی فروخت کی خبریں سامنے آتی ہیں جس سے عوام میں گدھے کے گوشت کو گائے کے گوشت یا مٹن کے دھوکے میں کھانے کے خطرے کے بارے میں تشویش پیدا ہوتی ہے۔

حال ہی میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول کے علاقے میں چھاپہ مارا جہاں انہوں نے 50 سے زائد گدھے اور 25 من گوشت برآمد کیا۔ ترنول میں خاص طور پر گدھے کے گوشت کی پروسیسنگ کے لیے ایک خفیہ مذبح خانہ قائم کیا گیا تھا۔

اس مذبح خانے پر گدھوں کو ذبح کیا جاتا تھا اور ان کا گوشت کولڈ اسٹوریج میں محفوظ کیا جاتا تھا۔ گوشت کا کچھ حصہ پاکستان میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے لیے تھا جب کہ گدھے کی کھال اور گوشت بھی غیر ملکی منڈیوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گدھوں کو ذبح کرنے کے لیے بیرون ملک سے قصاب لایا گیا تھا۔

مزید برآں دو غیر ملکی شہریوں کوجو مبینہ طور پر اس غیر قانونی کارروائی کو چلا رہے تھے، کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام نے 14 ذبح کیے گئے گدھوں کی باقیات برآمد کیں اور 45 زندہ گدھوں کو احاطے سے بچایا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس بات کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے کہ گدھے کا گوشت عوامی استعمال کے لیے مقامی منڈیوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

گدھے کے گوشت کو کیسے پہچانا جائے؟
گدھے کے گوشت کو گائے یا بکرے کے گوشت سے الگ کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن کچھ خصوصیات ہیں جو اس کی شناخت میں مدد کر سکتی ہیں:

رنگ اور ساخت: گدھے کا گوشت عام طور پر گہرا سرخ رنگ کا ہوتا ہے اور اس کی ساخت باریک ہوتی ہے۔ اس میں دیگر گوشت کے مقابلے میں کم چکنائی ہوتی ہے اور چربی عام طور پر سفیدی مائل ہوتی ہے۔

گوشت کے ریشے: گائے کے گوشت یا مٹن کے ریشے قدرے سخت ہوتے ہیں جبکہ گدھے کے گوشت کے ریشے نرم اور چپکنے والے ہوتے ہیں۔

اگر آپ اپنی ہتھیلی پر گدھے کے گوشت کا ایک بڑا ٹکڑا رکھتے ہیں تو یہ گائے کے گوشت یا بکرے کے گوشت کے برعکس اس کی چپکنے والی ساخت کی وجہ ہاتھ سے چپک جاتا ہے۔

بو: کھانا پکاتے وقت، گدھے کا گوشت ایک مخصوص میٹھی بو خارج کر سکتا ہے جسے کچھ خواتین پہچان سکتی ہیں۔

ذائقہ اور چبانا: گدھے کے گوشت کا ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے اور اکثر گائے کے گوشت یا مٹن کے مقابلے چبانا مشکل ہوتا ہے۔

فوم ٹیسٹ: کینیا میں گدھے کے گوشت کی شناخت کے لیے استعمال ہونے والا ایک مقامی طریقہ گوشت کو ابالنا شامل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گدھے کے گوشت کو ابالنے پر عام گوشت سے زیادہ جھاگ پیدا ہوتا ہے۔

ان علامات کو دیکھ کرصارفین بہتر طور پر اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ وہ نادانستہ طور پر گائے یا بکرے کے گوشت کی جگہ گدھے کا گوشت نہیں خرید رہے ہیں۔

یہ ضروری ہے کہ ہمیشہ تصدیق شدہ قصابوں سے گوشت خریدیں، ترجیحاً وہ جگہ جہاں جانور آپ کے سامنے ذبح کیا جاتا ہے، یا حکومت سے منظور شدہ گوشت کی منڈیوں سے جہاں گوشت پر اچھی طرح مہر لگا کر تصدیق کی جاتی ہے۔

Related Posts