آج سے مون سون کا پانچواں اور ہولناک اسپیل شروع! پنجاب میں سیلاب کاخطرہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
PDMA warns of river flooding in Punjab as intense monsoon spell sets in
FILE PHOTO

پنجاب میں مون سون کی شدید لہر کے آغاز کے ساتھ ہی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریاؤں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کا پانچواں اور سب سے شدید اسپیل آج سے شروع ہو چکا ہے جو 31 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مون سون کی بارشیں آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع کو متاثر کریں گی اور ان کا سلسلہ مہینے کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے۔

متاثر ہونے والے اہم اضلاع میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان شامل ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے خبردار کیا ہے کہ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارش کے باعث پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے، خصوصاً دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

ادھر دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔ جب کہ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں اور دریاؤں، نالوں اور برساتی ندیوں کے اردگرد سیکشن 144 پر سختی سے عمل درآمد کرائیں تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

Related Posts