سندھ کے شہر نوشہرو فیروز کے علاقے ڈیرہ محبت میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کیا گیا ہے، مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے کندیارو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ دو ہفتے پہلے انہیں قریبی رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس سلسلے میں ایک قبائلی جرگہ مقامی جاگیردار کے گھر طے ہونا پایا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق خاتون کو جرگے تک حفاظت کے لیے جاگیردار کے گھر رکھا گیا تھا لیکن ملزمان نے اسے وہاں سے اغوا کر لیا۔ بعد میں ملزمان نے اسے قتل کر کے لاش اپنے گھر کے قریب پھینک دی۔
پولیس نے بتایا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کندیارو کے ڈی ایس پی متاثرہ کے رشتہ داروں کے بیانات لے رہے ہیں۔