ڈاکٹر سالونکے کی واپسی یا نیا دھوکہ! سی آئی ڈی کی سنسنی خیز 63 ویں قسط دیکھی ہے؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
CID Episode 63 full episode
ONLINE

معروف کرائم سیریز سی آئی ڈی کے سیزن 2 کی 63ویں قسط میں ایک غیر متوقع موڑ دیکھنے کو ملا جس میں طویل عرصے بعد ڈاکٹر سالونکے کی واپسی دکھائی گئی۔

حیران کن بات یہ تھی کہ جو شخص ڈاکٹر سالونکے کے روپ میں قید میں موجود تھا، وہ دراصل کوئی اور نکلا۔ سی آئی ڈی ٹیم اور ناظرین دونوں کو یہ جھٹکا اس وقت لگا جب یہ انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر سالونکے کا چہرہ محض ایک ماسک تھا اور اصل سالونکے تاحال لاپتہ ہے۔

قسط کا آغاز ایک شخص کی خودکشی سے ہوتا ہے جو ایک خط چھوڑ جاتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ اس نے ایک ایسا قتل کیا ہے جس کے اثرات سے متعلقہ شخص 72 گھنٹوں میں ہلاک ہو سکتا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اگر سی آئی ڈی بروقت حرکت میں آئے تو وہ اس شخص کو بچا سکتے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ خودکشی کرنے والے شخص کو کمپنی کی بورڈ میٹنگ میں برطرف کیا گیا تھا جس پر وہ انتقامی جذبات رکھتا تھا۔ وہ شخص جو قتل کا نشانہ ہے، زندہ ہے، مگر وقت کم ہے۔

سی آئی ڈی ٹیم متاثرہ کمپنی کے بورڈ ممبران سے تحقیقات کرتی ہے۔ ہر رکن کی اپنی توجیہات اور جواز ہیں، مگر سب کی کہانیاں مشکوک معلوم ہوتی ہیں۔

شک کی سوئی اس وقت ہلتی ہے جب پتا چلتا ہے کہ ایک بورڈ ممبر رمن ہی دراصل رامو ہے جس سے مقتول آخری بار فون پر بات کر رہا تھا۔ رمن نے مقتول سارتھک کے شیئرز 33 فیصد سے گھٹا کر صرف صفر اعشاریہ3 فیصد کر دیے تھے جس نے اسے شدید صدمہ پہنچایا۔

 

دوسری طرف اے سی پی پردیومن ڈاکٹر سالونکے سے اس پیچیدہ کیس میں مدد لینے کے لیے جیل پہنچتے ہیں، جہاں سالونکے تین ماہ سے قید ہے کیونکہ اسے سابقہ قسطوں میں غدار قرار دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر سالونکے مدد کرنے سے انکار کر دیتا ہے اور ناراضی کا اظہار کرتا ہے کہ اب اس کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی۔ وہ اپنی جیل کی چھٹیاں انجوائے کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور فورنزک خدمات فراہم کرنے سے انکاری رہتا ہے۔

اس دوران، افسر ابھیجیت ڈاکٹر سالونکے سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسے ذہنی طور پر پرکھتا ہے۔ وہ سابقہ کیسز، زہریلے کیمیکلز اور ٹیم کی یادوں کا حوالہ دیتا ہے۔

سالونکے کئی بنیادی باتوں کا جواب نہیں دے پاتا، یہاں تک کہ وہ ڈاکٹر تاریکہ کے حوالے سے بھی غلط بیانی کرتا ہے جس سے ابھیجیت کو یقین ہو جاتا ہے کہ یہ شخص اصلی سالونکے نہیں بلکہ ایک جعلساز ہے۔ معاملہ اس وقت کھلتا ہے جب ابھیجیت اس کا ماسک اتار لیتا ہے اور تمام ٹیم ششدر رہ جاتی ہے۔

اب مرکزی سوال یہ ہے کہ اصلی ڈاکٹر سالونکے کہاں ہے؟ اور وہ گزشتہ تین ماہ سے کہاں غائب تھا؟ کیا وہ زندہ بھی ہے یا کوئی بڑا سازشی منصوبہ چل رہا ہے؟ یہ قسط نہ صرف ناظرین کے لیے سنسنی خیز رہی بلکہ سی آئی ڈی کی کہانی میں بھی ایک نئی جہت لے کر آئی، جس کا تسلسل اگلی قسط میں دیکھنے کو ملے گا۔

Related Posts