پاکستان میں ہفتہ کے روز جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، اتوار کو کاروبار کی بندش کی وجہ سے قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ آج سہ پہر تک 26 جولائی کی قیمتوں پر کاروبار ہوگا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد یہ 356700 روپے سے گھٹ کر 356400 روپے پر آ گئی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 305812 روپے سے کم ہو کر 305555 روپے ہو گئی یعنی 257 روپے کی کمی ہوئی۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 235 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 280337 روپے سے کم ہو کر 280102 روپے پر آ گئی۔اتوار کے روز ملک بھر میں سونے کے نرخ تقریباً یکساں رہے۔
کراچی میں 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ 356700 روپے اور 10 گرام کی قیمت 305555 روپے رہی جبکہ اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت 356400 روپے اور 10 گرام کی قیمت 305555 روپے مقرر کی گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 60 روپے کمی کے بعد 3963 روپے پر آ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 52 روپے کمی کے ساتھ 3397 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہا، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر کمی کے بعد 3340 ڈالر سے گھٹ کر 3337 ڈالر پر آ گیا۔
چاندی کی قیمت بھی صفر اعشاریہ 60 ڈالر کی کمی کے بعد 38 اعشاریہ 74 ڈالر سے کم ہو کر 38 اعشاریہ 14 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔