یوٹیوبر ابرار قریشی کو گورکھ دھندہ مہنگا پڑ گیا؛ 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ سے زائد ہرجانہ کا حکم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

برطانیہ کی عدالت نے کشمیری نژاد یوٹیوبر ابرار قریشی کو ہتکِ عزت کے مقدمے میں بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ 7 روز میں معافی بھی مانگنے کا حکم بھی دیا ہے۔

انگلینڈ اور ویلز کی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یاسین اور ان کے بیٹے چوہدری عمار یاسین کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے ابرار قریشی کو 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ مقدمہ ابرار قریشی کے یوٹیوب پروگرام گورکھ دھندہ میں لگائے گئے سنجیدہ الزامات کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا، جنہیں عدالت نے بے بنیاد قرار دیا۔

جج نے کہا کہ ابرار نے دعووں کی تصدیق کیے بغیر ان کو نشر کیا جو صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اور ویڈیوز کے اثر سے یاسین خاندان کو پاکستان اور برطانیہ میں شدید بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت نے ابرار قریشی کو حکم دیا ہے کہ وہ آئندہ ایسے الزامات نہ لگائیں اور 7 دن کے اندر عدالت کا خلاصہ اپنے تمام سوشل میڈیا چینلز پر شائع کریں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یاسین نے اس فیصلے کو سچائی اور احتساب کی جیت قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بے بنیاد الزامات کی کوئی گنجائش نہیں، چاہے وہ سوشل میڈیا پر ہی کیوں نہ ہوں۔

Related Posts