پنجاب میں ایک اور دلخراش واقعہ؛ 11 سالہ نابینا بچی سے جنسی زیادتی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک اوباش شخص نے 11 سالہ نابینا لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مقوع سے فرار ہوگیا۔ اس افسوسناک واقعے سے پورے شہر میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک 11 سالہ نابینا لڑکی گھر سے سودا سلف لینے دکان پر گئی جہاں وسیم نامی اوباش شخص نے اسے دکان کے اندر ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، لڑکی کی چیخوں کی آواز سن کر ملزم فرار ہوگیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وسیم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق دکان کے قریب لڑکی کے رونے کی آواز سن کر ملزمان فرار ہو گئے تاہم پولیس نے وسیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اوکاڑہ یا پنجاب کے دیگر شہروں میں نابالغ لڑکی پر زیادتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ماضی میں نابالغ لڑکیوں کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ بعض اوقات مجرم متاثرین پر حملہ کرنے کے بعد انہیں قتل بھی کر دیتے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد ملزمان کے خلاف گرفتاری اور قانونی کارروائی ہوتی ہے۔

اس سے قبل تھانہ صدر کے علاقے میں ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی نابالغ بیٹی کو اسکول سے گھر واپس آتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 11 سالہ بیٹی ٹیوشن سے واپس آرہی تھی کہ ملزم حیدر اسے ورغلا کر ایک ویران جگہ لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Related Posts