انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
عبد الرافع
فوٹو جیو

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ کا انعقاد فلپائن میں 20 جولائی سے ہوا تھا۔

ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے بتایاکہ پاکستان کے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، پاکستان کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں مس عیان اسلم نے آنرایبل مینشن حاصل کیا، انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

Related Posts